کراچی(امت نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں کے ایم سی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں عبدالناصر، طارق حسین، ممتاز احمد، ذعیمہ طارق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال کی 4 ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، یہ ٹیمیں ان ناموں سے اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لیں گی جن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، نشتر اور شہید ملت کلبز شامل ہیں۔