لارڈز(امت نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات سے لندن میں شروع ہوگا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں جما لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ بھارتی ٹیم بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرجوش ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرنے والی انگلینڈ ٹیم کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، اولی پوپ، جیمی پورٹر، عادل راشد اور دیگر پر مشتمل ہے۔