بال ٹیمپرنگ سے کرکٹ کو شدید خطرات لاحق ہیں ہیں- ڈیوڈ رچرڈ سن

دبئی (امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ اور خراب رویے سے کرکٹ کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور آسٹریلیا کے چِٹنگ اسکینڈل کے بعد شائقین کرکٹ اس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ¾لارڈز میں ایم سی سی کا سالانہ اسپرٹ آف کرکٹ کاو ¿ڈرے لیکچر دیتے ہوئے رچرڈسن نے کہا کہ لوگ کرکٹ میں خراب رویے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاو ¿ن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آیا اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کا جرم قبول کیا تھا۔اس اسکینڈل کے بعد آسٹریلین کرکٹ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے کپتان اسٹیو اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر کو عہدوں سے برطرف کرتے ہوئے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔رچرڈسن نے کہا کہ کرکٹ کا ڈی این اےشفافیت پر مبنی ہے تاہم ہم نے حال ہی میں کچھ اس طرح کے رویے دیکھے ہیں جس سے اس کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور اس عمل کو روکنا ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment