مظفرآباد(این این آئی) بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں کا دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے ۔ شاہراہ نیلم اور شاہراہ جہلم مختلف مقامات سے بند ہے ۔ مختلف علاقوں کا مظفرآباد سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی فراہمی ختم ہوگئی۔