نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایئر لائن کے ایک جیٹ طیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے لا گارجیا ایئر پورٹ کے ’مینٹیننس ہینگر‘ میں کھڑے طیارے کی صفائی کے دوران باتھ روم میں ٹشو پیپز کے ڈبے کے ڈھیر میں سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔