اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس کی بندفائلیں دوبارہ کھولتے ہوئے آج جمعرات 9 اگست کو مقرر کردیا ہے ،وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔