عمران کے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل پرڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔دوسری جانب فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment