اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدواروں کوسیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے آج جمعرات تک مہلت دے دی اور آزاد امیدواروں کے بیان حلفی کا نمونہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیان حلفی اوتھ کمشنرکی مہر کیساتھ فراہم کیاجائے،آزادامیدواربغیرکسی دباوسیاسی جماعت میں شمولیت کابیان حلفی دیں۔الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ سیاسی جماعت کاسربراہ بھی آزادامیدوارکی شمولیت کابیان حلفی دے۔