اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف اسکریپ ریفرنس میں نئے گواہان پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔ خرم رسول کو بدھ کو نیب عدالت اسلا م آباد میں پیش کیا گیا۔ عدالت نمبر2کے جج محمد ارشد نے سماعت کرتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نئے گواہوں کو آئندہ سماعت28اگست کو حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول کے خلاف بینک ڈیفالٹ ریفرنس 2009سے زیر سماعت ہے۔