پیک فرینز سوپر کا سپرہٹ بینڈ جنون کے ساتھ پھر اشتراک

کراچی (بزنس رپورٹر) پیک فرینز سوپر نے گزشتہ سال سب سے بڑے Cookie Mosaic سے پاکستانی پرچم کی صورت میں پیش کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور اب ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں۔ 13 سال کی طویل مدت کے بعد سوپر اور عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کے سب سے زیادہ پسندیدہ بینڈ جنون دوبارہ یکجا ہورہے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد جنون کے روایتی اور مسحور کن صوفیانہ نغموں کے ذریعے پاکستان کے عوام میں اتحاد کے جذبہ کو ابھارنا ہے۔ سوپر نے پاکستانی قوم میں اتحاد و اتفاق اور اپنے ملک پر فخر کا احساس ابھارنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ لگن، یا جسے ہم جنون بھی کہتے ہیں۔ پاکستانی قوم کی امتیازی خصوصیت ہے۔ پیک فرینز سوپر نے ایچ اینڈ ایس کنیکٹ کے حسن نقوی کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور آنے والے مہینوں میں سوپر ہے پاکستان کا جنون کی مہم کے تحت دلچسپ سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment