باجوڑ میں ویٹرایم این اے بن گیا۔بڑے ناموں کو شکست دی

باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویٹر بھی رکن قومی اسمبلی بن گیا۔ باجوڑ کے حلقہ این اے41 میں گل ظفر نے سابق پی پی امیدوار اخوند زادہ چٹان اور آزاد امیدوار شہاب الدین خان کو شکست دی۔ گل ظفر علاقے میں باغی کے نام سے مشہور ہے اور اس نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر مضبوط امیدواروں کو ہرایا۔ ہوٹلوں میں میزیں صاف کرنے والے گل ظفر نے2013کے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا مگر ہار گیا تھا۔ 2018 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد گل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے لیکن تحریک انصاف کے فنڈ سے انہوں نے علاقے میں تقریبا2 کروڑ روپے خرچ کئے اور پارٹی دفاتر قائم کئے۔ گل ظفر کے مطابق اس بار لوگوں نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment