کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس کراچی میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے چینی قونصل جنرل وان یو پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش کیے گئے۔آئی جی نے قونصل جنرل پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پولیسنگ کے عمل کو موثر اور مربوط بنانے کے ضمن میں انکے تعاون کو سنگ میل قرار دیا ہے۔