کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر 5 آئی ایریا امیر خسرو کالونی میں گھر کے باہر قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے منگل و بدھ کی درمیانی شب محلے کے8 نوجوان بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا اور تمام افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی و موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔