کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن کے والد انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے صدر اور سینئر صحافی طارق ابوالحسن کے والد محمد کریم الدین قر یشی بدھ کی صبح قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرحوم کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں ادا کی گئی۔ بعدا زاں مرحوم کو عظیم پورہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں پریس کلب کے صدراحمد خان ملک، سیکریٹری مقصود یوسفی، نعمت خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری حامد الرحمن اعوان ، خلیل نا صر، پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شعیب احمد سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔ طارق ابو الحسن کے والد کے انتقال پر کراچی پریس کلب ،مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں کےعلاوہ جماعت اسلامی کے رہنمائوں اسداللہ بھٹوودیگرنے تعزیت کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment