چیئرمین ایف سی ایس کی کوششوں سے 14ماہی گیر بھارتی قید سے رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی کوششوں پر بھارت میں قید 14 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی، جس سے ان کے خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ماہی گیر جمعہ کو واہگہ بارڈر سے کراچی پہنچیں گے۔چیئرمین نے خاندانوں کو مبارکباد دی۔ماہی گیروں کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment