بلخ میں بم دھماکے سے 8افرادجاں بحق

بلخ (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 4 بچوں، خواتین سمیت 8 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ رواں برس اب تک صرف بارودی مواد سے 232 افراد جان سے جاچکے ہیں ۔افغان میڈیا کےمطابق صوبے بلخ میں ضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے 8 شہری ہلاک ہوگئے، جن میں 4 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ جب کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔صوبے بلخ کے پولیس چیف شرجان درانی نے کہا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا ،جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز آلے سے ٹکرائی۔ ڈسٹرکٹ گورنر عامر محمد وقار نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا ،تاہم ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق رواں برس ابتدائی 6 ماہ میں صرف نصب بموں سے 232 شہری جاں بحق اور 645 زخمی ہوچکے ہیں ،جو کہ تمام ملک میں زخمی یا جاں بحق ہونے والوں کا 17 فیصد بنتے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment