کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز کے سپاہی محمد اصغر جو 6اگست کو ڈیفنس کے علاقے میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، گزشتہ روز پی این ایس شفاء میں دوران علاج چل بسے ۔ان کی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ بعدازاں شہید سپاہی محمد اصغر کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے لسبیلہ روانہ کردی گئی ہے۔