کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر موومنٹ کے 4کارکنان کے قتل کے مقدمہ میں متحدہ کے ٹارگٹ کلر رئیس مما اور احسن اقبال پر فرد جرم عائد کردی ۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا ۔ سماعت کے موقع پر ملزمان رئیس مما اور احسن اقبال کو پیش کیا گیا ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔جس پرعدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ۔