نوڈیرو (نمائندہ امت) گڑھی خدابخش بھٹو تھانے کے اہلکار نے لوگوں کے گھروں پر سرکاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے ایک بھینس اور کتا زخمی ہو گئے۔ تاہم لوگ محفوظ رہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اہلکار غیورعباس نشے میں دھت تھا۔ اور شام کے وقت موٹر سائیکل پر گشت کے دوران بینظیر کے مزار کے نزدیک رہنے والے مکین زاہد حسین دایا ودیگرکے گھروں پر بلاجواز فائرنگ کی۔ جس سے میںشہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔