کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پرانی سبزی منڈی پر واقع تفریحی پارکوں میں مفت داخلے اور مکمل معائنہ تک پارک کو دوبارہ نہ کھولنے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی متفرق درخواست مسترد کردی ۔ جمعرات کوجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں احمد زمان اور شاہ زمان خان کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت، کمشنر کراچی، مئیر کراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کمرشل پارک کے ساتھ عسکری لگانا غیر قانونی ہے اورعسکری پارک متعلقہ حکام کی بغیر منظوری کے چلایا جا رہا ہے جبکہ پارک انتظامیہ نے بغیر منظوری کے چائناسے خطرناک جھولے منگوائے، خطرناک جھولوں کو لگانے سے متعلق کوئی ضابطہ فالو نہیں کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفیٰ پھل کی درخواست ضمانت کی سماعت پر شریک ملزمان نے بھی درخواستیں دائر کی ہیں، نیب پراسیکیوٹر ،تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔ عدالت نے 27 اگست کو دلائل طلب کرلیے۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میں موجود خاندان کی بنگلا دیش واپسی سے متعلق دائر درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے سمیت دیگر سے 23 اگست تک جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاکستان میں موجود خاندان کی بنگلا دیش واپسی سے متعلق مسماة شاہدہ بیگم و دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔