کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب صدیقی کے مطابق جوہر میں قائم لیڈر شپ اسکول انتظامیہ نے کار سرکار میں مداخلت کی تھی۔نجی اسکول نے پولیو ورکرز کو داخلے سے روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو پولیور ورکرز سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ۔