شیخوپورہ(امت نیوز) نواحی علاقے مومن پورہ میں بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندارنے تیزدھارکلہاڑے سے 12 سالہ بچے کے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ متاثرہ بچے نادر کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ زمیندارنے 6 روز حویلی میں بند رکھا اورکارروائی نہ کرانے کی یقین دہانی پر نادر کو گھر بھیجا۔ پولیس با اثر ملزم کیخلاف کاروائی نہیں کررہی۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے ماں کو زمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔