کراچی (پ ر) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ہم 14 اگست کے دن شہر قائد کو دلہن کی طرح سجا دیں گے۔ اس روز ایک بڑی ریلی نکالیں گے جس میں عوام میں جھنڈیاں اور دوہا جیولرز کی جانب سے قیمتی انعامات بھی تقسیم کریں گے اور عوامی مقامات پر ملی نغموں کے ذریعے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ آزادی کی رات کو ساحل سمندر پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم آباد میں تاجر برادری اور پارٹی ورکرز سے ملاقات میں کیا۔