پی سی بی نے اپنا ٹی وی چینل لانے کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانے کرنے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق چینل کے لائسنس کے لیے ہم نے پیمرا میں درخواست دے دی ہے اور ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے ٗ پاکستان دنیا کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ہوگا جس کا اپنا ٹی وی چینل ہوگا اس چینل پر کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹاک شوز بھی دکھائے جائیں گے اور بورڈ اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف دستاویزی پروگرام بھی نشر کرے گا۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ چینل شروع کرنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سال میں 800 منٹ (80دن) کی لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایئر ٹائم بھی خرید رہا ہے۔ جس چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہوگی اس چینل پر پی سی بی انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے گا۔میچز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن حقوق کے لیے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا۔کم سے کم بولی دینے والے چینل سے پی سی بی5 سال کیلئے معاہدہ کرے گا جبکہ پی سی بی کا چینل آنے میں تقریباً ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment