شفاف الیکشن ہوتے تو بلاول ملک کے وزیراعظم ہوتے- تیمور مہر

کراچی (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور مہر نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی پکی نشستوں کو بھی جان بوجھ کر ہم سے چھینا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کو معلوم ہے کہ انتخابات میں کس قدر دھاندلی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن پر صرف ایک ہی جماعت کو جتوانے کا بھوت سوار تھا، اگر پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتی اور راتوں رات نتائج نہ بدلے جاتے تو آج وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوتی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پہلے سو دن میں ہی معلوم ہو جائے گا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں۔

Comments (0)
Add Comment