کراچی(پ ر)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے ناظم عنایت اللہ فاروقی ، عمر فاروق عباسی اور محمد عادل نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج بروز جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی تاریخ کا اعلان مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ نام نہاد آزادیٴ اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی مقدس ہستی کی گستاخی قابل معافی نہیں۔