روسی تیل کمپنیوں کو پاکستان میں ڈرلنگ کی پیشکش

اسلام آباد(نمائندہ امت) پا کستان میں تعینات روسی سفیر نے جمعرات کو بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور ا نہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نےروس کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کی تجویز پیش کی جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے روسی آئل کمپنیوں کو پا کستان میں ڈرلنگ کی پیشکش کر دی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کے خواہاں ہیں ، دو طرفہ تجارت سمیت معاشی تعاون کی راہ میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہوگی پاکستانی اور روسی بینکوں کے مابین براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں، روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ملا قا ت میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما شہزاد وسیم ، پرویز خٹک ،سینیٹر فیصل جا وید اور زلفی بخاری بھی موجود تھے ۔

Comments (0)
Add Comment