اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے نیب مقدمات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیاء کو بھی طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت نمبر2 میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد ملک نے کیسز کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں پیر کو نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیاء کو بھی طلب کرلیا ہے۔