اعجاز جاکھرانی کی پوتی اغوی کرنے میں ملوث خاتون بھی پکڑی گئ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کی ڈھائی سالہ پوتی کو اغوا کرنے والی خاتون بھی پکڑی گئی، گرفتار تینوں ملزمان کا پولیس نے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ فرئیر پولیس کے ہاتھوں بچی کو غواکرنے کے جرم میں گرفتارہونےوالی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اورنگی ٹاؤن سے کاسمیٹکس کا سامان لے کر کولمبس ٹاور میں واقع بیوٹی پارلر میں سپلائی کے دوران سیڑھیوں پر ڈھائی سالہ حورین دخترنجیب جاکھرانی کواکیلا کھیلتے دیکھ کر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے خوف سے اغواکار ملزمہ نے اپنے رشتہ دار کے ذریعے بچی کو واپس پہنچایا تو پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا تو ملزمان نے اعتراف کر لیا۔ ‘‘امت’’ کو فرئیر تھانے کے ایس ایچ او سعید اختر نے بتایا کہ پولیس نے اپارٹمنٹ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی۔ پولیس نے ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ وقوعہ کے روزحورین اکیلی اپارٹمنٹ کے آٹھویں فلور پرکھیل رہی تھی،جسےخاتون اغوا کر کے لے گئی ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بہت شاطر ہیں۔ ملزمہ امبرین زوجہ عامر نے بچی کو اغواکیا تو میڈیا پر بچی کے اغواکے متعلق خبریں نشر ہونے لگی ، جس کے بعد ملزمہ نے اپنے رشتہ داروں جن میں ملزمان راکسن،اور ہارون شیزار کےذریعے اغواکی گئی بچی کو واپس کولمبس ٹاور لیکر آئے۔ جہاں پر امبر اور اس کا شوہر اپارٹمنٹ سے کچھ فاصلے پر دور کھڑے ہوئے اورملزمان کو جگہ کی نشاندہی کی حورین کو جب ملزمان بتائی ہوئی ،جگہ پر لے کر آئے تو گرفتار ہو گئی ، ملزمہ امبر روجہ عامر جوکہ موقع سے فرارہوگئی ، پولیس نے ملزمہ کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد سے چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کیا ہے ، ملزمان کے خلاف اغواکے دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 114/18درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں فرئیر پولیس نے بچی کے اغوامیں ملوث تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کر لیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment