پولیس قطرے پلانے سے انکاری خاندان پر پولیس کا تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں پولیو قطرے پلانےسے انکاری خاندان پر پولیس نے گھر میں گھس کر تشدد کیا۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔تھانے کے گھیراو پرحراست میں لئے گئےتینوں افراد چھوڑ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی دو نمبر بیت الحمزہ کے عقب میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پہنچی توگھر کے سربراہ نےیہ کہہ کر پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا کہ وہ گذ شتہ دنوں بچوں کو قطرے پلا چکا ہے جس پر ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے اسے پولیو قطرے پلوانے کیلئے دباو ڈالا جس پر مذکورہ خاندان کا سربراہ مشتعل ہوگیا اس دوران دیگرلوگ بھی جمع ہوگئے اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا، متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین اور معذور کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 3 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے کی اطلاع پر درجنوںافراد تھانے کے باہر جمع ہوگئے،جس پر پولیس نے تینوں افراد کو چھوڑ دیا جس کے بعد علاقہ مکین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ایس ایچ او شہزاد لانڈھی نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment