باکسنگ فیڈریشن کا ایشین گیمز کیلئے 11 رکنی دستہ کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشیئن گیمز کیلئے 11 رکنی دستہ کا اعلان کردیا ہے۔ کرنل ( ر ) ناصر اعجاز تنگ نے ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ 49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ، 69 کلوگرام میں گل زیب ، 75 کلوگرام میں تنویر احمد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 51 کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچز علی بخش اور ارشد حسین جبکہ منیجر شرجیل ضیاء شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سلمان بلوچ اور کوچ ارشد حسین کے تمام اخراجات فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment