اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشیئن گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز میں ورلڈ کلاس ریسلرز شرکت کریں گے اسلئے میں محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن وہ زبردست فارم میں ہیں۔