بھارتی بورڈ کو یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی

ممبئی(امت نیوز) بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں15ستمبر کو ہوگا،بھارتی ٹیم کو ایک میچ 18تاریخ کو کوالیفائر سے کھیلنے کے بعد اگلے روز ہی دبئی میں پاکستان کا سامناکرنا ہے،بی سی سی آئی کی طرف سے اس ضمن میں کسی باقاعدہ درخواست کی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم آفیشلز کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے تھے۔اس کے بعد ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔حال ہی میں ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر پرانا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ آج کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی مسلسل2روز میچز نہیں کھیلتی،منتظمین کو اپنے مالی مفادات سے غرض ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment