آل خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع

پشاور(امت نیوز)آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اکائونٹس محمد طارق تھے جنہوںنے شارٹ لگاکر باضابطہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا،اسنکے ہمراہ بجٹ آفیسر سپورٹس ڈائریکٹریٹ شکیل خان ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر اور سیکرٹری عمرآیازخلیل سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس صدر کے ٹینس کورٹ پر کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ کے پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈ کے میچز کھیلے گئے جن میں جہانزیب نے مدمقابل کھلاڑی امدادخان اور احسان نے کاشف خان کو شکست دیکر مین اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment