پاک بحریہ ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے-نیول چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ شمال بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں علاقے کی تزویراتی اہمیت اور تعینات بٹالین کی جانب سے ساحلی خطے کے دفاع کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔اگلے مورچوں کے دورے موقع پر نیول چیف نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی تعریف بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment