مذہبی تہواروں پر شراب خانوں کی بندش کیلئےدرخواست پرجواب طلب

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مذہبی تہوار وں پرشراب خانے بند رکھنے سے متعلق درخوست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز وائن شاپ مالکان و دیگر کو 5 ستمبرتک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی ۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے بشپ ڈاکٹر جاوید اختر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذہبی تہواروں پر شراب خانے کھول کر مسلمانوں اور عیسائی برادری کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے۔ استدعا ہے کہ شاہین وائن شاپ، سدا بہار وائن شاپ سمیت 10سے زائد شراب خانوں کو مذہبی تہواروں پر بند رکھنے کا حکم دیا جائے۔ سماعت پرشراب خانوں کے مالکان پیش ہوئے اور جواب کیلئے مہلت طلب کی۔بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فریقین سے 5 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

Comments (0)
Add Comment