جناح اسپتال میں آتشزدگی سے بھگدڑ-ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھر گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے اسٹور روم میں آگ بھڑکنے سے ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھر گیا، جس کے باعث مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ انتظامیہ نے فوری طور پر شعبہ حادثات کو خالی کرایا گیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مریضوں کو ہنگامی طور پر سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع دینے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments (0)
Add Comment