جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر ڈی ایس پی معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور فرائض سے غفلت کے الزام میں ڈی ایس پی لانڈھی کو معطل کر دیا گیا، جبکہ شہر کے 10 تھانیداروں کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرائض سے غفلت برتنے اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط اور ان کی سرپرستی کی شکایات پر ڈی ایس پی لانڈھی مشتاق تنولی کو معطل کردیا گیا۔ دوسری جانب نئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے10تھانیداروں کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، جس کے تحت انسپکٹر زوار حسین ایس ایچ او شریف آباد، انسپکٹر نصیر تنولی ایس ایچ او گذری، انسپکٹر صفدر مشوانی ایس ایچ او شارع فیصل، انسپکٹر گل بیگ ایس ایچ او شاہ لطیف، انسپکٹر اورنگزیب خٹک ایس ایچ او فیروز آباد، انسپکٹر شاہد خان ایس ایچ او عوامی کالونی، انسپکٹر سرور ایس ایچ او محمود آباد، ایس آئی ماجد علوی ایس ایچ او بریگیڈ، ایس آئی راؤ شبیر ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایس آئی انظار عالم کو ایس ایچ او زمان ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment