کراچی(بزنس رپورٹر)تھر پارکر میں تعلیم کے فروغ کیلئے تھر فاؤنڈیشن اور اے بی بی پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے تحت اے بی بی پاکستان تھرفاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام کوٹ میں تعمیر کئے گئے 24اسکولوں میں تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد طلبہ کو رواں تعلیمی سال کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔معاہدے پر سی ای او تھر فاؤنڈیشن شمس الدین شیخ اور اے بی بی پاکستان کے نجیب احمد نے دستخط کئے۔