کراچی(بزنس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو عوام الناس میں بچت کی عادت کو فروغ دینے کے نصب العین اور مالیاتی شمولیت کے ایک اہم ادارہ کے طور پرانٹرنیشنل فائنانس میگزین، یو کے ، کی جانب سے بہترین مالیاتی شمولیت ایوارڈ پاکستان2018کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انٹرنیشنل فنانس میگزین، انڈسٹری کی کارکردگی اور صلاحیت کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جانچتا ہے اور ریسرچ ٹیم ان نامزدگیوں کا جائزہ لینے کے بعد ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے۔سی ڈی این ایس کو 2017میں بھی سی ایف آئی میگزین کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا تھا، جو ادارے کی برسوں پر محیط کاوشوں کا اعتراف ہے۔