پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن شروع – 9 رہائش گاہیں خالی کرالی گئیں

اسلام آباد( رپورٹ: ناصر عباسی ) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)،پولیس اورضلعی انتظامیہ نے 52 قابض سابق ممبران قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجزکی رہائشگاہیں خالی کروانے کےلیے بڑے پیمانے پرمشترکہ آپریشن کاآغازکردیا،9رہائشگاہیں خالی کروالی گئیں جبکہ 5سابق ممبران نے ازخودرہائشگاہیں خالی کردیں، جبکہ38 رہائشگاہوں پرسابق ممبران اسمبلی تاحال قابض ہیں، مزاحمت پرکارروائی موخرکردی گئی ۔یاد رہے صدر مملکت کی جانب سے نئی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے پر سی ڈی سے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے 119سابق ممبران کو 24گھنٹے کے اندر پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے تھے۔ جمعہ کے روز شروع کیے گئے آپریشن کی قیادت ڈائریکٹر سکیورٹی وانفورسمنٹ فہیم بادشاہ نے کی ۔اس موقع پرعلاقہ مجسٹریٹ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرموجود تھی۔آپریشن کےآغاز پرسی ڈی اے حکام کو بعض سابق ممبران قومی اسمبلی سمیت ان رہائشگاہوں میں رہائش پذیر افراد کی جانب سےشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور حالات کشیدہ ہونے پر آپریشن موخرکرنا پڑا ۔جن سابقہ ممبران اسمبلی نے رہائشگاہیں خالی نہیں کیں ان میں بلاک اے کے گراؤنڈ فلور پر واقع کمرہ نمبر 104پر عبدالوسیم، دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 309پرسردار محمد جعفر لغاری، تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 401پرچوہدری عبدالغفار ڈوگر ،کمرہ نمبر 402چوہدری جعفر اقبال ،بلاک سی کی پہلی منزل پر واقع کمرہ نمبر 201پر محمود خان اچکزئی،دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 307پرمیاں جاوید لطیف،بلاک ایف کی دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 307پرشاہدخاقان عباسی، سلمان حبیب کمرہ نمبر 309، تیسری منزل پر راجہ مطلوب مہدی کمرہ نمبر 404،اقبال شاہ کمرہ نمبر 405، بلاک جی کے گراؤنڈ فلور پر سردار کمال خان کمرہ نمبر 101، ڈاکٹر شیزا فاطمہ منیب کمرہ نمبر 107، پہلی منزل پر مہرآغا محمد کمرہ نمبر 205،مولانا گوہر شاہ کمرہ نمبر 206، دوسری منزل پر دوستین ڈومکی کمرہ نمبر 304،غازی گلاب جمال کمرہ نمبر 305،ایچ بلاک میں گراؤنڈ فلور پر ملک اسد سکندر کمرہ نمبر 101،بلال احمد ورک کمرہ نمبر 103،زین الہی کمرہ نمبر 104، سردار کمال خان بنگلزئی کمرہ نمبر 106، سید محمد عاشق حسین کمرہ نمبر 107، پہلی منزل پر شبیر علی بجرانی کمرہ نمبر 201، شاہ جی گل آفریدی کمرہ نمبر207، شوکت سہیل بٹ کمرہ نمبر208، علی نواز خان مہر کمرہ نمبر212، دوسری منزل پر ظفر اللہ جمالی کمرہ نمبر308،بلاک جے کے لوئر بیسمنٹ میں انجینئر حامد الحق کمرہ نمبرجے 03، گرائونڈ فلور پر ڈاکٹر فاروق ستار کمرہ نمبر201، سید کاظم علی شاہ کمرہ نمبر202، میجر طاہر اقبال کمرہ نمبر203، پہلی منزل پر طلال چوہدری کمرہ نمبر302پر قابض ہیں۔سی ڈی اے کی جانب سے جن 119سابقہ ممبران قومی اسمبلی کوچوبیس گھنٹوں میں رہائشگاہیں خالی کرنےکے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ان میں کمرہ نمبر 01میں رہائش پذیرعاقب اللہ خان ،روم نمبر08 میں رہائش پذیر سردار شفقت حیات بلوچ ،کمرہ نمبر10یں رہائش پذیر ملک ابراراحمد ،گراؤنڈ فلورپر واقع کمرہ نمبر 102میں رہائش پذیرملک اعتبار ،کمرہ نمبر 103میں رہائش پذیر رانا افضل احمد ،کمرہ نمبر 104 میں رہائش پذیر عبدالوسیم ،کمرہ نمبر 107میں رہائش پذیرمحبوب عالم ،فرسٹ فلور پرواقع کمرہ نمبر205میں رہائش پذیر سردار عرفان ڈوگر ،کمرہ نمبر209میں رہائش پذیر سردار شفقت حسین شاہ، بلاک اے کی دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 302میں رہائش پذیرسردار علی گوہر ،کمرہ نمبر 304میں رہائش پذیر بابر نواز خان ،کمرہ نمبر 306 میں رہائش پذیر میاں عبدالمنان،کمرہ نمبر 309میں رہائش پذیرسردار محمد جعفر لغاری ،کمرہ نمبر 310 میں رہائش پذیر شیخ محمد اکرم ،تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 401میں رہائش پذیر چوہدری عبدالغفار ڈوگر ،کمرہ نمبر 402میں رہائش پذیر چوہدری جعفر اقبال ،کمرہ نمبر403میں رہائش پذیر فقیر شیر محمد ،کمرہ نمبر 408میں رہائش پذیر اعجاز الحق،بلاک سی کے گراؤنڈ فلور پر واقع کمرہ نمبر سی108میں رہائش پذیر چوہدری خادم حسین ،پہلی منزل پر واقع کمرہ نمبر 201 میں رہائش پذیر محمود خان اچکزئی ،کمرہ نمبر 204میں رہائش پذیرنعمان اسلام شیخ ،کمرہ نمبر 205میں رہائش پذیر چوہدری برجیس طاہر،کمرہ نمبر207میں رہائش پذیرسردار محمد یوسف ،کمرہ نمبر208میں رہائش پذیر عبدالمجید خان ،دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 301میں رہائش پذیر عثمان بدینی ،کمرہ نمبر 307میں رہائش پذیر میاں جاوید لطیف ،کمرہ نمبر 310میں رہائش پذیر سید اطہر حسین گیلانی، تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 406میں رہائش پذیر سکندر حیات بوسن،کمرہ نمبر407میں رہائش پذیر وسیم اختر شیخ ،بلاک ای کے گراؤنڈ فلو ر پرواقع کمرہ نمبر104میں رہائش پذیر سید جاویدعلی شاہ ،کمرہ نمبر 107میں رہائش پذیر شیخ آفتاب احمد خان ، پہلی منزل پر واقع کمرہ نمبر204میں رہائش پذیر مزمل قریشی ،دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 306میں رہائش پذیر آفتاب احمد خان شیرپاؤ،تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 401میں رہائش پذیر سرزمین خان، کمرہ نمبر 404میں رہائش پذیر عامر ڈوگر ،کمرہ نمبر405میں رہائش پذیر افتخار الدین ،کمرہ نمبر 408میں رہائش پذیر خواجہ سہیل منصورکمرہ نمبر 410میں رہائش پذیر سلیمان بلوچ،بلاک ایف کے گراؤنڈفلور پر واقع کمرہ نمبر 104میں رہائش پذیر عابد شیر علی ،کمرہ نمبر 106میں رہائش پذیر غلام ربانی کھر،پہلی منزل پر کمرہ نمبر 203میں رہائش پذیر عبید اللہ خان شادی خیل ،دوسری منزل کے کمرہ نمبر301میں رہائش پذیرگلاب خان،کمرہ نمبر304میں رہائش پذیر صاحبزادہ نذیر سلطان ،کمرہ نمبر307شاہد خاقان عباسی میں رہائش پذیر ،کمرہ نمبر309میں رہائش پذیرسلمان حنیف ،کمرہ نمبر312میں رہائش پذیربلال رحمان ،تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر404میں رہائش پذیرراجہ مطلوب مہدی ،کمرہ نمبر408میں رہائش پذیراقبال شاہ،بلاک جی کے گراؤنڈ فلور پر واقع کمرہ نمبر101میں رہائش پذیر سردار کمال خان ،کمرہ نمبر104میں رہائش پذیرقاری محمد یوسف،کمرہ نمبر 106میں رہائش پذیرچوہدری منیر الاظہر ،کمرہ نمبر107 میں رہائش پذیر ڈاکٹر شیزہ فاطمہ منصب،پہلی منزل پر واقع کمرہ نمبر203میں رہائش پذیررانا حیات خان،کمرہ نمبر 205میں رہائش پذیر مولوی آغا محمد ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن تین روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment