لاہور (خبر ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی سیکورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی، جس میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔