نشہ آورادویات کھلا کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر 3 گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس میں نشہ آور ادویات کھلا کرنوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ سے چھوٹا کے درمیان واقع اورچٹ فارم ہاؤس سے تشویشناک حالت میں نوجوان لڑکی ملی۔جس کو پولیس نے فوری طورپر قریبی اسپتال پہنچایا۔’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او گلشن معمار جمشید خان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت 19 سالہ نرما ناز دختر محمد علی کے نام سے ہوئی ،جوکہ لانڈھی نمبر 4 کی رہائشی تھی اوراتوار کے روز گھر والوں سے ناراض ہوکر نکلی تھی۔ وہ اکثر رات کے وقت دوست شاہ رخ سے ملنے کے لیے اس کے گھر جاتی تھی۔ جمعرات کی رات شاہ رخ اپنے دیگر تین دوستوں فیضان، احسن اور معاذ کے ساتھ مذکورہ فارم ہاؤس پر آیا اور اس نے فارم ہاؤس کے چوکیدار کو پیسے دینے کے بعد فارم ہاؤس لیا اور چاروں نے نرما کو شربت میں نشہ آور گولیاں پلا دیں۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اور شاہ رخ کے دوست فیضان نے نرما کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تو نرما نے شور مچانا شروع کیا تو ملزم فیضان نے نرماناز کو گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی ،نرما بے ہوش ہوگئی، جس پر ملزم فیضان یہ سمجھا کہ نرماناز ہلاک ہوگئی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم شاہ رخ اور اسکے 2 دوست احسن اور معاذ کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی ملزم فیضان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے چوکیدار کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں ‘‘امت’’ سے بات کرتے ہوئے افغان کیمپ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر مٹھل شر نے بتایا کہ گرفتارہونے والے ملزم شاہ رخ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ لانڈھی نمبر4 کا رہائشی ہے۔ اسکی نرما ناز سے کئی ماہ سے دوستی ہے اور وہ اکثر اس سے ملنے کیلئے اپنے گھر سے آتی تھی۔ جمرات اور جمعہ کی درمیان شب فارم ہاؤس میں لے جا کر زبردستی کرنے پرنرما نےمزاحمت کی تو فیضان نے اس کو خاموش کرانے لئے گلا گھونٹ دیا،لڑکی سے زیادتی اور گلا گھونٹے پر دیگر دوستوں نے بھی فیضان سے تلخ کلامی کی۔ملزم فیضان نرما کو مردہ سجھ کو گرفتاری کے خوف سے موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نرما کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ نرما ناز کا عباسی شہید اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی، لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آور گولیاں بھی دی گئیں،کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے خون کے نمونے بھیجے جا رہے ہیں،پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ کون سی گولیاں دی گئیں۔ دریں اثناگلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی نرما 5 اگست سے اپنے گھر لانڈھی نمبر4 سے نکلی تھی ،اس کے بعد سے گھر نہیں گئی ،لیکن اسکے اہل خانہ نے لانڈھی تھانے میں گمشدگی کی کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی ، ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر مٹھل شر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ گھر سے کئی کئی دنوں کیلئے نکل جاتی تھی ،اسی لیے اسکے گھر والوں نے گمشدگی کی کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی۔

Comments (0)
Add Comment