دیامر(امت نیوز)شرپسند عناصر نے چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ کردی ،تاہم کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چلاس میں ڈپٹی کمشنردلدارملک کی رہائشگاہ پرنامعلوم شر پسند عناصر نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد شرپسندبٹوگاہ نالے سے فرارہوئے ہیں۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیااور ڈپٹی کمشنر ہائوس پرسیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔،ڈپٹی کمشنردلدارملک کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔