دوبارہ گنتی کی درخواست پر تحریک انصاف امیدوار سونیا کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پی پی123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست پرسماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ سونیا علی کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ دوبارہ گنتی کا حکم دینا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں، عمران خان کیس میں بھی یہی حکم دیاگیا۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

Comments (0)
Add Comment