فواد حسن فواد کے انکشافات پر علی جہانگیر صدیقی نیب طلب

لاہور (امت نیوز)نیب نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے انکشافات پر امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو 27 اگست کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فواد حسن فواد نے دوران تفتیش نیب کوکچھ ایسی معلومات بھی فراہم کی ہیں جن کا تعلق علی جہانگیر صدیقی سے ہے۔ علی جہانگیر صدیقی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور انہیں شاہد خاقان عباسی نے ہی امریکہ میں سفیر لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو نیب کا نوٹس پہنچادیا گیا ہے۔ دوسری طرف دفتر خارجہ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سیاسی بنیادوں پر مقرر سفیر فارغ ہوجائیں گے۔علی جہانگیر صدیقی اپنی ہی کمپنی کے حوالے سے پہلے ہی ایک کیس میں زیر تفتیش ہیں۔

Comments (0)
Add Comment