تحریک انصاف نے سخت اقتصادی اقدامات کی تیاری کرلی

اسلام آ باد (رپورٹ: محمد فیضان) تحریک انصا ف کی حکو مت نے سخت اقتصادی اقدامات کی تیاری کرلی،وز یرا عظم ہائوس سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں کے غیر پیداواری ا خراجا ت میں بڑے پیمانے پر کٹ لگا ئے جانے اورانکم ٹیکس کی کم سے کم حد 12لا کھ روپے بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے،بجٹ میں اپنی تجاویز کے مطابق تبدیلیاں لا ئی جا ئیں گی ۔ ذرا ئع کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آ ئی کے متوقع وزیر خزانہ ا سد عمر کی جانب سے وزا رت خزا نہ کو متبا دل تجا ویز تیا ر کرنے کے لیے مشورہ دے دیا گیاہے ،چین ،روس سمیت بیرون ملک پا کستا نیوں سے مدد لینےکی تجویز زیر غور ہے ۔ تحریک ا نصاف کی حکومت قرضے ری شیڈول کرانے کی تجویز پر بھی غور کر ے گی تا کہ پاکستان کو ان قرضوں کی ا دا ئیگیوں کے لیے وقت مل جا ئے اور اس دوران متبادل ا نتظامات کے ذریعے ان قرضوں کی ا دا ئیگی کا بندوبست کیا جا سکے۔ تحریک ا نصاف کے ذرا ئع کے مطابق اسد عمر وزیر خزا نہ بننے کے بعد تمام امور پر بریفنگ لینے کے بعد حتمی تجاویز کی تیا ری پر کام کریں گے جبکہ ٹیکس نظام کی مکمل اوور ہالنگ بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے ہم نے ایسے افسران کا پتہ چلا یا ہے اور ان تمام ا فسران کے نام ہمارے پاس مو جود ہیں جن کا معا شی تبا ہی میں بڑا ہا تھ ہے،یہ ا فسران پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی حکومتوں میں بھی اپنے عہدوں پر بیٹھ کر وہ تجاویز دیتے رہے اور ایسے فیصلے کراتے رہے جن سے آ ج ملک معا شی تبا ہی جیسی صورتحا ل سے دوچا ر ہے ۔ان ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزا رت خزا نہ سمیت دیگر ایسے شعبے جن کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے، ان سب میں ا ہل ا فسران کو لا یا جا ئے گا معا شی ماہرین کی خدمات بھی حا صل کی جائیں گی، ملکی معیشت اور معاشی صورتحا ل بہتر بنانے کے لیے کا روباری طبقے سے بھی بھر پور مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عمران وزیر اعظم کا حلف ا ٹھانے کے بعد عمران خان اپنی پہلی تقریر میں جن معا شی ترجیحا ت کا اعلان کریں گے ان میں بیرون ملک پا کستانیوں سے پا کستان میں سرمایہ کاری اورترسیلا ت زر قا نونی بینکنگ ذرا ئع سےبھجوانے اور پا کستا نیوں سے ٹیکس دینے کی ا پیل کرینگے۔

Comments (0)
Add Comment