گوجرانوالہ میں ن لیگ سے تصادم میں تحریک انصاف کونسلر ہلاک

گوجرانوالہ (امت نیوز) گوجرانوالہ میں پینافلیکس لگانے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کونسلر امجد جاں بحق، جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مرکزی ملزم احمد بٹ سمیت 3 لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ رات گئے تک علاقے میں کشیدگی برقرار تھی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید تصادم ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور 7 زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والا شخص تحریک انصاف کا کارکن اور کونسلر ہے۔ تھانہ کھیالی پولیس نے فائرنگ کے الزام میں مرکزی ملزم احمد بٹ 3 لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

Comments (0)
Add Comment