واشنگٹن(امت نیوز)امریکی شہر سیٹیل میں طیارہ ساز کمپنی ہوریزن کے29سالہ ملازم نے 76مسافروں کی گنجائش والا خالی طیارہ چرا کر کے 48کلو میٹر دور واقع جزیرہ چیمبرز بے میں گرا کر تباہ کر دیا ۔حادثے میں نوجوان بھی مارا گیا ۔عینی شاہدوں کے مطابق طیارہ چور واردات کے بعد فضا میں کرتب دکھاتے اور قلابازیاں کھاتے دیکھا گیا ۔امریکی فضائیہ کے2 ایف 15 لڑاکا طیاروں نے چوری کئے جانے والے طیارے کا پیچھا کیا اور بحرالکاہل کی لے جانے کی کوشش کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ و۱قعہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں۔ہوابازی کے ماہرین کے مطابق طیارے اڑانا نہیں بلکہ اتارنا اصل مسئلہ ہوتا ہے۔