بیوی منانے میں ناکام نوجوان کی لرزہ خیز خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بیوی منانے میں ناکام نوجوان نے قینچی کے پے درپے وار کر کے خود کو شدید زخمی کرنے کے بعد ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11/Eعلی محمد گوٹھ میں واقع فیکٹری کےملازم وسیم کی ٹینک سے گذشتہ صبح خون میں لت پت لاش ملی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ٹینک سے نکال کر عباسی اسپتال پہنچائی ۔ ایس ایچ او ماجد کورائی نے بتایا کہ لاش برآمدگی کے بعد پولیس نے فیکٹری میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی تحویل میں لے لی ، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر ہولناک انکشاف ہوا ۔فوٹیج میں متوفی گذشتہ صبح فجر کے وقت پریشانی کے عالم میں ٹہلتا نظر آ رہا ہے کہ اچانک اس نے میز پر پڑی قینچی اٹھا ئی اور اپنی گردن پر پے درپے 2وار کیے جس کے نتیجے میں خون تیز ی سے بہنا شروع ہو گیا ،وسیم باتھ روم کی جانب گیا اور اس نے مزید وار کئے اور باتھ روم کے دروازے کے پاس گرکر تڑپنے لگا ،اسی دوران اس نے باتھ روم کے قریب زیر زمین ٹینک کا ڈھکن کھول کر چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔وسیم کے اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی کا ایک ماہ قبل اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ اپنے چھوٹے سے بچے کو لے کرمیکے چلی گئی تھی جس کے بعد سےوہ ذہنی پریشانی کا شکار تھا ۔

Comments (0)
Add Comment